بورڈ امتحان میں شاندار کارکردگی دکھائی

0
0

چوگل ہندوارہ کی ہونہار طالبہ نے امتحان میں96فیصد نمبرات حاصل کئے

لازوال ڈیسک

ہندوارہ ؍؍شمالی قصبہ ہندوارہ کے گنڈچوگل سے تعلق رکھنے والی ایک ہونہار طالبہ نے دسویں جماعت کے امتحان میں 96فیصد نمبرات حاصل کرکے علاقہ کرالہ گنڈ اور چوگل ہندوارہ کا نام روشن کیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو منظرعام پر آئے دسویں جماعت کے امتحان میں شامل گنڈ چوگل ہندوارہ ایک طالبہ مہک جان دختر شبیر احمد راتھر نے رول نمبر 5227211نے امتحان دیا جس میں انہوںنے500نمبرات میں سے479حاصل کرکے اس امتحان میں تحصیل قاضی آباد کرالہ گنڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا شرف حاصل کیا۔مہک جان نے اس کامیابی کے لئے نہ صرف اپنے گائوں کا نام روشن کیا بلکہ اس کے اپنے اسکول اور اساتذہ کا سر فخر سے اونچا کردیا،واضح رہے اس طالبہ نے تحصیل قاضی آباد کرالہ گنڈ میںامتیازی پوزیشن لیکر علاقے میں اول نمبر پر رہی۔انہوںنے کہا کہ وہ بشیر میموریل انگلش میڈیم پبلک اسکول ہم پورہ کرالہ گنڈ کے ا ساتذہ اور ان کے ماما فیاض احمد لون کے شکر گزار ہیں ،جنہوںنے اس امتحان میں مجھے محنت اور لگن پڑھایا۔مہک جان کے مامافیاض احمدلون جوایک استادبھی ہے نے بتایا کہ میری بھانجی جو بشیر میموریل انگلش میڈیم پبلک اسکول ہم پورہ کرالہ گنڈمیں زیر تعلیم تھی ان کی بھانجی نے آج تک کبھی بھی کوچنگ نہیںکی ہے اور نہ ہی ہم نے ان پر کبھی دبائو ڈالا ہے۔مہک جان ہمیشہ معمول کے مطابق پڑھتی تھی۔فیاض احمد لون نے مزیدبتایا کہ اگرچہ ایسی کامیابیوں کے بعد طلباء و طالبات نئے خوابوں کودیکھنا شروع کرتے ہیں تاہم مہک جان کا خواب باقی بچوں سے بلکل مختلف ہے اس کا خواب ایک ہی ہے کہ وہ میڈیکل شعبے میں ایک ڈاکٹر بن جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا