گاؤں قصبہ میں بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام سخت پریشان

0
0

محکمہ بجلی کے نجی ملازمین علاقائی تعصب کی بناء پر بجلی نہیں چلنے دیتے: شکیل شاہ
تنویر پونچھی

پونچھ؍؍ محکمہ بجلی کے ملازمین پر علاقائی تعصب روا رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کانگریس سیوا دل کے ضلع صدر پونچھ سید شکیل حسین شاہ نے آج پریس کے نام جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ علاقے میں بجلی ملازمین کی اکثریت گاؤں نونا بانڈی سے تعلق رکھتی ہے اور وہ لوگ بعض نجی مخالفتوں کی وجہ سے پورے گاؤں قصبہ جس کی دونوں پنچائیتوں کی آبادی لگ بھگ 10000 افراد پر مشتمل ہے اور ضلع میں رقبہ و آبادی کے لحاظ سے بڑا گاؤں ہے کو بجلی سے محروم رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں محکمہ کے اعلیٰ عہدیداران سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر کوئی راہ روی ہاتھ نہ لگی جس کے بعد مجبور ہو کر انہیں پریس کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑا۔انہوں نے کہا کہ گاؤں قصبہ میں صرف بجلی ہی نہیں دوسری بنیادی سہولیات کا بھی فقدان ہے ۔انہوں نے ضلع انتظامیہ و سرکار پر گاؤں کو نظر انداز کرنے کا الزام بھی لگایا ہے انہوں نے کہا کہ وہ بذریعہ پریس اپنی بات محکمہ بجلی کے ایگزیکٹو انجینئر و ڈپٹی کمشنر پونچھ تک پہنچانا چاہتے ہیں کہ وہ بذات خود علاقے کا دورہ کریں کیونکہ علاقے میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے ۔گاؤں کی ایک بڑی آبادی سڑک رابطے سے بھی محروم ہے جبکہ محکمہ بجلی کے ملازمین تو تعصب کی حد ہی کر رہے ہیں ۔وہ اپنی ذاتی مخالفتوں کو بنیاد بنا کر علاقے کو بجلی سے محروم رکھ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان دنوں بچوں کے امتحانات قریب س قریب تر ہیں اور اگر اس دوران بجلی ملازمین یہ حال کریں گے تو غریب عوام کس سے فریاد کریں گے ۔اس لیے ضلع ترقیاتی کمشنر موصوف سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ محکمہ کے ملازمین کو پابند بنائیں کہ وہ بجلی کی فراہمی میں کم از کم تعصب کو دور رکھیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا