جموں سول سوسائٹی کا وفد ایل جی سے ملاقات

0
0

مطالبات کی ایک یادداشت پیش کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں سول سوسائٹی کے ایک وفد نے چیئرمین پردیپ گنڈوترا کی سربراہی میں آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرمرمو کے ساتھ ملاقات کی۔وفد نے لکھن پو رمیں ٹول پوسٹ ختم کرنے کے لیفٹیننٹ گورنر کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں مطالبات کی ایک یاد داشت پیش کی۔وفد نے جموں صوبے میں نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی کرنے ،تعلیم کے معیار میں بہتری لانے ، کھیل کود کے ڈھانچے کی تعمیر ،لینڈ ریکارڈس کی ڈیجیٹائزیشن ، جدید ہاوسنگ کالونیوں کا قیام،گاڑیوں کی رجسٹریشن کے فیس میں کمی کرنے اور دیگر مطالبات پر مشتمل ایک یاد داشت لیفٹیننٹ گورنر کو پیش کی۔وفد کے ممبران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت جموںوکشمیر کے لوگوں کی ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفد کی جانب سے پیش کئے گئے بیشتر مطالبات حکومت کے زیر غور ہے او رلوگوں کے جائزمطالبات پو را کرنے کے لئے مناسب کارروائی جارہی ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے ممبران سے تلقین کی کہ وہ سماج کی بہتری کے لئے کام کر تے رہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا