جموں وکشمیر بینک ترقی کی راہ پر گامزن: آر کے چبر

0
0

اعداد و شمار میں مزید بہتری آرہی ہے ،عکاسی اگلے سہ ماہی کے بیلنس شیٹ میں بھی ہوگی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں وکشمیر بینک کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر آر کے چبر نے کہا کہ جموںوکشمیر بینک ایک مضبوط اور مستحکم ادارہ ہے اور یہ ادارہ ترقی کے نئے منازل طے کررہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ بینک کامیاب اور پیشہ وارانہ طریقے پر تجارت کر رہا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ بینک کے اعداد و شمار میں مزید بہتری آرہی ہے جس کی عکاسی اگلے سہ ماہی کے بیلنس شیٹ میں بھی ہوگی۔چیئرمین نے کہا کہ بینک تیزی سے ترقی کی طرف گامز ن ہے اور بینک کے صارفین عنقریب اس بات کا ادراک کریں گے۔اُنہوں نے متعلقین کو یقین دلایا کہ بینک اُن کے مفادات اور اُمیدوں کو ہرسطح پر تحفظ فراہم کرے گا۔چیئرمین نے کہا کہ بینک محفوظ ہاتھوں میں ہے اور اس ادارے کو کامیابی کی بلندیوں تک لے جایاجائے گا۔اُنہوں نے بینک کی ترقی کے لئے صارفین کو بنیادی اہمیت کا حامل قرار دیا۔ چیئرمین نے کہا کہ بینک ہر شعبے بشمول سی ڈی ریشو ، سی اے ایس اے یا این پی اے ریکوری میں بہترین کارکردگی دکھارہا ہے۔اُنہوں نے جانکاری دی کہ بینک اب آر ڈی آئی کے دائرے میں بھی آتا ہے اور مستقبل میں بینک کی کارکردگی کو مزید شفاف اور جواب دہ بنایا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا