جوکووچ کی سربیا کی ٹیم اے ٹی پی کپ فائنل میں

0
0

سڈنی،   (یو این آئی ) نوواک جوکووچ نے پانچویں رینک روس کے ڈینیل میدویدیف کو دلچسپ سنگلز میچ میں شکست دے کر سربیا کو اے ٹی پی کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے ورژن کے فائنل میں جگہ دلا دی۔دنیا کے دوسرے نمبر کے کھلاڑی جوکووچ کی فتح سے پہلے سربیا کیلئے ڈسان لاجووچ نے برتری پوائنٹس جمع کیا اور روسی کھلاڑی کارن خاچانوو کو پہلے سنگلز میں 7-5، 7-6 (7/1) سے شکست دے کر اپنی ٹیم کو 1-0 کی برتری دلا دی۔16 بار کے گرینڈ سلیم چمپئن نے میدویدیف کے خلاف 6-1، 5-7، 6-4 سے شکست دے کر ٹیم کی جیت یقینی بنا دی جس میں سربیا کو 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری مل گئی۔جوکووچ نے اپنی ٹیم کی جیت کے بعد کہاکہ میرے لئے یہ غیر معمولی میچ تھا۔ بہت ریلیاں کھیلنے سے میں بہت تھکا ہوا ہوں۔ میدویدیف دنیا کے سرفہرست کھلاڑیوں میں شامل ہیں اور انہوں نے اس میچ میں یہ دکھایا۔ وہ بیس لائین پر کافی مشکل تھے اور بہترین سرو کئے ۔ اس سال میرے لئے یہ سب سے مشکل میچ تھا۔ایک اور سیمی فائنل مقابلے میں اب نک کرگیوس کی قیادت والی آسٹریلیا اور ا سپین کے رافیل نڈال فائنل میں جگہ بنانے کیلئے اتریں گے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا