تلنگانہ اور آندھراپردیش میں ا سنکرانتی تہوار کے لئے تیاریاں ابھی سے شروع

0
0

یو این آئی

حیدرآباد؍؍دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں اہم تہوار سنکرانتی کے لئے تیاریاں ابھی سے شروع ہوچکی ہیں۔حیدرآبادمیں مقیم آندھرائی افراد کی بڑی تعداد اپنوں میں اس تہوار کو منانے کے لئے جاتی ہیں۔اس تہوار میں پتنگ بازی کے ساتھ ساتھ گھروں کے سامنے رنگولی کے مقابلے منعقد کئے جاتے ہیں جس میں خواتین جوش وخروش سے حصہ لیتی ہیں۔ساتھ ہی بڑے پیمانہ پر کلچرل پروگرام بھی منعقد کئے جاتے ہیں۔حیدرآباد کے لالہ پیٹ میں بھی سنکرانتی سے پہلے کی تقاریب منعقد کی گئیں۔بی جے پی مہیلا مورچہ کی جانب سے رنگولی کے مقابلے منعقد کئے گئے ۔اس مقابلہ میں حصہ لیتے ہوئے کامیاب ہونے والی خواتین میں بی جے پی کے رکن کونسل رامچندر راو نے انعامات تقسیم کئے ۔سکندآبادمیں کریا سنگم سوسائٹی کی جانب سے بھی سنکرانتی سے پہلے کی تقاریب منعقد کی گئیں۔رنگولی،مہندی اور دوسرے مقابلے لڑکیوں اور خواتین کے لئے منعقد کئے گئے ۔سنگاریڈی ضلع کے انی پور میں گیٹیڈ کمیونٹی میں جشن منایا گیا۔میدک ضلع کے نرساپور میں فارمیسی کالج میں روایتی جوش وخروش کے ساتھ یہ تقاریب منعقد کی گئیں۔محبوب آباد ضلع کے ایک اسکول میں طالبات اور اساتذہ نے ان تقاریب کا اہتمام کیا۔پداپلی ضلع کے گوداوری کھنی میں بھی رنگولی کے مقابلے منعقد کئے گئے ۔ساتھ ہی اے پی کے کئی اضلاع میں بھی سنکرانتی سے پہلے کی تقاریب بڑے پیمانہ پرمنعقد کی جارہی ہیں جو لوگوں کے لئے کشش کا سبب بنی ہوئی ہیں

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا