ہندوستھان سماچار
نئی دہلی؍؍ سوامی وویکانند کی جینتی کو قومی یوم نوجوانان کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے لوگوں کو مبارک باد دی ہے۔ کیجریوال نے اتوار کو ٹویٹ کیا، ‘بھارتی ثقافت کے وسو دیو کٹمبکم کا تصور دنیا کے سامنے رکھنے والے سنت اور ملک کے ہر نوجوان کے لیے ایک مثال سوامی وویکانند کی جینتی پر سب کو نیک خواہشات. ۔وویکانند کی پیدائش 12 جنوری 1863 کو کولکاتہ کے ایک کایستھ خاندان میں ہوئی تھی ۔ ان کابچپن کا نام نریندرناتھ دت تھا۔ ان کے والد وشوناتھ دت اس وقت کلکتہ ہائی کورٹ کے وکیل تھے۔ ان کی ماں کا نام بھونیشوری دیوی تھا۔