سوامی وویکانند کے خیالات آج بھی متعلقہ:کھٹر

0
0

یو این آئی

ریواڑی؍؍ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے کہا ہے کہ سوامی وویکانند کی تعلیمات اورماڈل آج بھی متعلقہ ہیں اور نوجوانوں کو ان سے تحریک حاصل کرنی چاہئے ۔مسٹر کھٹر نے اتوار کی صبح یہاں آئی او سی چوک پر ‘رن فار یوتھ’ میراتھن کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کرنے سے پہلے ہزاروں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوامی نے سینکڑوں سال پہلے ایک اصل منتر دیا تھا‘‘اٹھوجاگواور اس وقت تک نہیں رکو جب تک مقصد نہ حاصل ہو جائے ’’اور اسی کو ذہن میں رکھتے ہوئے نوجوانوں کو اپنے مقاصد کے حصول میں لگ جانا چاہئے ۔انھوں نے کہا کہ اتنی سردی کے باوجود نوجوانوں اور بچوں کا اس میراتھن میں حصہ لینے کے لئے یہاں جمع ہونا ان کی توانائی کا ثبوت ہے ۔یہ میراتھن دوڑ پانچ اور 10 کلومیٹر طویل تھی۔ اس پروگرام میں وزیر اعلی کے ساتھ ریاست کے کوآپریٹو وزیر بنواری لال سمیت انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے اور پانچ سے 10 کلو میٹر کی اس دوڑ میں وزیر اعلی نے بھی دوڑ لگائی۔اس کے بعد انہوں نے کے ایل پی کالج میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ نوجوانوں سے بات چیت کی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ موجودہ حکومت ریاست میں نشہ کا کاروبار بند کرنے کے لئے مکمل طور پر پرعزم ہے ۔ اس کے لئے وقتاً فوقتاً حکومت کی طرف سے اس طرح کے پروگرام کئے جا رہے ہیں جوریاست کے عوام کو بیدار بھی کیا جا رہا ہے ۔ سماجی برائیوں کو دور کرنے کے لئے ایسے پروگراموں کی اشد ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں تقریبا 50 کروڑ نوجوان ہیں اور نوجوان طاقت ہی اس ملک کو آگے بڑھا سکتی ہے ۔ اسی بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً میراتھن جیسے پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ انہیں کہا کہ اس بات کی خوشی ہے کہ پورے ہریانہ بھر سے تقریبا چار لاکھ نوجوان پوری دلچسپی کے ساتھ جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ساتھ دوڑے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا