جموں وکشمیر انتظامیہ کا بڑا فیصلہ ، ممبئی میں کشمیر بھون تعمیر ہوگا

0
0

ایل جی موصوف نے فوری طورپر پانچ کروڑ روپیہ واگزار کئے
یوپی آئی
سرینگر؍؍جموںوکشمیر انتظامیہ نے ممبئی میں کشمیر بھون تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ جموںوکشمیر سے علاج ومعالجہ کی خاطر ممبئی جانے والے بیماروں اور تیمارداروں کو سہولیات فراہم ہو سکے۔اس سلسلے میں ایل جی موصوف نے نوی ممبئی میں اراضی خریدنے کیلئے پانچ کروڑ روپیہ واگزار کئے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق لفٹنٹ گورنر گریش چندر مرمو نے ممبئی میں جموںوکشمیر بھون تعمیر کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ ممبئی جانے والے کشمیریوں کووہاں پر سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے ایل جی موصوف نے اس طرح کا فیصلہ لیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ گریش چندر مرمو نے نوی ممبئی میں اراضی خریدنے کی خاطر فوری طورپر پانچ کروڑ روپیہ واگزار کئے ہیں۔ نمائندے نے بتایا کہ ہر روز ممبئی کے ٹاٹا اسپتال میں جموںوکشمیر سے آئے ہوئے 40کینسر مریض علاج ومعالجہ کرنے کی خاطر جاتے ہیں جس دوران اُنہیں کرایہ پر کمرے لینے پڑ رہے ہیں ۔ نمائندے کا کہنا ہے کہ کشمیر بھون میں جموںوکشمیر کے بیماروں اور اُن کے تیمارداروں کو ہر طرح کی سہولیا ت فراہم کی جائے گی ۔بتادیں کہ کشمیر اور جموں کے رہائشیوں کو ممبئی میں ایک کمرے کی کرایہ کیلئے بڑی رقم جمع کرنی پڑتی ہے جس وجہ سے بیماروں کو مشکلوں کا سامنا کرنے پر مجبور ہوناپڑرہا ہے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا