وادی کشمیر اور لداخ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

0
0

ریکٹر سکیل پر شدت5.3ریکارڈ
کے این ایس
سرینگر؍؍منقسم کشمیر کے آر پار کیساتھ ساتھ خطہ لداخ میں اتوار کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔وادی میں زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر5.3ریکارڈ کی گئی ۔تاہم زلزلے میں کسی جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔کشمیر نیوز سروس (کے این ایس ) کے مطابق وادی کشمیر میں اتوار کی صبح اُس وقت خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی جب یہاں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔معلوم ہوا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے10بجکر54منٹ پر محسوس کئے گئے ۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کیساتھ ہی لوگ گھروں سے باہر آئے اور کھلی جگہوں پر پناہ لینے پر مجبور ہوئے ۔رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے خطہ لداخ میں بھی محسوس کئے گئے ،تاہم زلزلے کے نتیجے میں وادی کشمیر اور خطہ لداخ میں کسی جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ادھر میڈیا رپورٹس کے مطابق سرحد کے اُس پار بھی زلزلے کے جھٹکے کئی علاقوں میں محسوس کئے گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں میں 4.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔رپورٹس کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں دیر بالا، سوات، وادی نیلم اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت4.7 تھی، زلزلے کا مرکز چلاس سے58 کلو میٹر دور اور گہرائی15 کلو میٹر تھی۔زلزلے کے بعد لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔تاہم زلزلے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل گزشتہ ماہ سال گزشتہ کے آخری دن گلگت بلتستان کے قصبے چلاس میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ ہوگئی اور شاہراہ بند ہوگئی۔چلاس کے علاوہ خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں اور پہاڑی سلسلوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت5.6 ریکارڈ کی گئی تھی جس کا مرکز مینگورہ سے 260 کلو میٹر شمال مشرق اور گہرائی42 کلو میٹر تھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا