معصوم احمد برکاتی
فون نمبر —- 8368000756
ہم تو شعلوں کو بھی پھونکوں سے بجھا دیتے ہیں
کہہ دو طوفانوں سے اوقات میں رہے اپنے
ہم تو ڈوبی ہوئی کشتی کو ترا دیتے ہیں
ظلم سے لڑنے کی قوت ملی ہے ورثہ میں
وہ تو بزدل ہیں جو گردن کو جھکا دیتے ہیں
وار کرنا ہے تو پھر سامنے کھل کے آجا
تیری اوقات ہے کیا تجھکو بتا دیتے ہیں
ہم کبھی جھکتے نہیں ظلم کے آگے لیکن
وقت آجائے تو ہم سر بھی کٹا دیتے ہیں
ان کے سینے میں ہیں نفرت کے بھڑکتے شعلے
ہم تو پیغام امن کی ہی سدا دیتے ہیں
کون سنتا ہے تیری بات بھلا اے معصوم
سنتے اس کان سے ہیں اس سے اڑا دیتے ہیں