ترقیاتی کمشنر کولگام نے نور آباد کا تفصیلی دورہ کیا

0
0

لازمی اشیأ کی دستیابی اور ترقیاتی پروجیکٹوں کی پیش رفت کاجائز ہ لیا
کولگام؍؍عوامی شکایات اورمطالبات کے فوری ازالے کویقینی بنانے کے لئے ترقیاتی کمشنر کولگام شوکت اعجاز بٹ نے آج نور آباد علاقے کا تفصیلی دورہ کیا۔ایس ڈی ایم نور آباد،آر اینڈ بی اور پی ایچ ای کے ایگزیکٹیو انجینئران ،تحصیلدار نور آباد ، سی ایم او اوربی ایم او کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔دورے کے دوران ڈی کے مرگ،یاری کھاہ،احمد آباد،لائیو،درگدان،کوثربل،ڈی ایچپورا،اورمنزگام کے علاوہ دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے کئی وفود نے ترقیاتی کمشنر کو اپنے علاقوں کے مسائل اورمطالبات کے بارے میں جانکاری دی۔ترقیاتی کمشنر نے وفود کو یقین دہانی کرائی کہ ضلع انتظامیہ لوگوں کے جائز معاملات اور مطالبات کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا