شہریوں نے اپنی شکایات اور مطالبات کو اُجاگر کیا
سری نگر؍؍سری نگر میونسپل کارپوریشن کی طرف سے شروع کئے ’’ بیک ٹو وارڈ‘‘ پروگرام کا دوسرا مرحلہ پہلے سے ترتیب شدہ پروگرام کے مطابق آج میونسپل الیکٹورل وارڈ نمبر:6 ۔زینہ کدل، 7 ۔ خانیار، 8۔مخدوم صاحب، 9 ۔حول اور 10۔ جڈی بل میں علاقہ جات میں منعقد کیا گیا ۔جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت سے پروگرام کو کامیاب بناتے ہوئے اپنی شکایات مختلف محکمہ جات کی نمائندگی کررہے آفیسراں کے سامنے رکھیں۔ شہریوں نے پروگرام کو لے کر اپنے خیالات ظاہر کرتے ہوئے مئیر جُنید عظیم متو، ڈویژنل کمشنر بصیر احمد خان ، ڈپٹی کمشنر شاہد اقبال چودھری اور کمشنر خورشید احمد ثنائی کی کوششوں کی ستائش کی، جنہوں نے ایک ہی چھت کے نیچے مختلف محکمہ جات تک اپنی شکایات اندراج کرانے کیلئے اقدامات کئے۔