نیشنل یوتھ ڈے کے موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر کا پیغام

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے نیشنل یوتھ ڈے جسے سوامی وویکاننداکے جنم دِن کے موقعہ بھی منایا جا تاہے ،کے موقعہ پر لوگوں کو مبارک باد دی ہے۔اپنے پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر کے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اندر سوامی وویکا نندا کے اصول پیدا کریں ۔اُنہوں نے کہا کہ سوامی وویکا نندا نے ہمیشہ سماج کی خدمت کرنے کے لئے بے لوث طریقے پر کام کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوانوں پر زو ردیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو ایک صحیح سمت دیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مثبت طریقے پر بروئے کار لاکر ملک کے سماجی و اقتصادی تانے بانے کو مزید مستحکم کرنے میں اپنا بھرپور رول ادا کرسکیں

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا