لوگ کتابوں اور لائبریریوں سے دور جارہے ہیں

0
0

ڈیجیٹل دور میں کتابیں لکھنے سے لوگوں میں کتب بینی کے جذبے کو فروغ حاصل ہوگا۔فارو ق خان
لازوال ڈیسک

جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے کہا ہے کہ آج کل کے ڈیجیٹل دور میں کتابیں تصنیف کرنے سے لوگوں میں کتب بینی کے جذبے کو بڑھاوا حاصل ہوگا اور لوگ زیادہ سے زیادہ تعداد میں کتابیں پڑھنے کی طرف مائل ہوں گے ۔مشیر نے کہا کہ نوجوان مصنفوں کے کام سے دیگر مصنف بھی راغب ہوں گے اور وہ اپنے کام کو شائع کریں گے۔اُنہوں نے اِن باتوں کا اِظہار آج شرین کالرا کی تصنیف کردہ ایک کتاب ’’ آل سمائلز سم ٹیرس لٹل فیئرس ‘‘کی رسم رونمائی انجام دینے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔فاروق خان نے کہا کہ یہ کتاب اُس وقت شائع کی گئی ہے جب لوگ کتابوں اور لائبریریوں سے دور جارہے ہیں اور لوگ زیادہ تر اِنٹرنیٹ سے فائدہ اُٹھارہے ہیں اور وہ کتب بینی سے دُور ہوتے جارہے ہیں۔ اُنہوں نے امید ظاہر کی کہ متعلقہ مصنف اس تخلیقی کام کو جاری رکھیں گے اور آنے والے وقت میں مزید کتابیں سامنے لائیں گے۔تقریب پر جموں یونیورسٹی کے وی سی منوج کے دھر، آئی جی پی کرائم ایم کے سنہا او رکئی دیگر اَفسران بھی موجود تھے۔اِس موقعہ پر جموں یونیورسٹی کے انگریزی شعبے سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر گریما نے کتاب کا ایک خاکہ پیش کیا ۔اِس موقعہ پر وی وی جموں یونیورسٹی منوج کے دھر نے مصنف کو پہلی کتاب شائع کرنے پر مبارک باد دی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا