قنوج میں خوفناک بس حادثہ:10 افراد کی موت،23 زخمی

0
0

وزیراعظم مودی اورراہول گاندھی کا سڑک حادثے پر اظہار افسوس
یواین آئی

قنوج؍؍ اترپردیش کے ضلع قنوج کے چھبرامئو علاقے میں جمعہ کی دیر رات بس اور ٹرک کی آمنے سامنے ہوئے ٹکر کے بعد لگی آگ میں کم سے کم 10 مسافروں کی موت ہوگئی جبکہ متعدد مسافر شدید طور سے زخمی ہوگئے ۔جمعہ کی دیر رات یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب قنوج میں جی ٹی روڈ پر چھبرامئو کے نزدیک بس اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے ۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔بس کے مسافروں نے کسی طرح خود کو بچایا جبکہ 21 مسافروں کو مقامی افراد اور پولیس نے بس سے باہر نکالا۔کانپور رینج کے انسپکٹر جنرل آف پولیس موہت اگروال نے میڈیا نمائندوں کو سنیچر کو بتایا کہ حادثے میں مہلوکین کی لاشیں بری طرح جل گئی ہیں اور صرف ہڈیا ہی بچی ہیں لہذا صرف ڈاین اے ٹسٹ ہی مہلوکین کی اصل تعداد کا اندازہ ہوپائے ۔انہوں نے بتایا کہ سردست کوئی8 تا10 افراد کی لاشیں بس میں ملی ہیں۔ لیکن وہ اس قدر جلی ہوئی ہیں کہ ان کی شناخت صرف ڈی این اے ٹسٹ کے بعد ہی ممکن ہے ۔آئی جی نے بتایا کہ بس میں تقریبا 45 افراد سوار تھے ۔21 افراد کو بچا لیا گیا جن میں سے 12 کو تروا میڈیکل کالج اور 11 کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ 2 افراد کو مکمل طور سے بحفاظت بچا لیا گیا تھا انہیں گھر بھیج دیا گیا ہے ۔لیکن اب بھی بس کے تقریبا 18۔20 مسافر غائب ہیں۔ممکن ہے کہ ان کی بھی موت ہوچکی ہو لیکن ابھی کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا۔قنوج ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ روندر کمار کے م طابق تقریبا 43 مسافر بس میں سوار تھے جن میں سے 21 مسافر زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔مسٹر کمار نے بتایا کہ اس بات کے بھی اطلاعات ہیں کہ کچھ مسافر بس سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے ۔فورنسک ٹیم واقعہ کی جانچ کررہی ہے ۔اور وہی مہلوکین کی تعداد کا اندازہ لگائے گی۔بس فرخ آباد ے جئے پور جارہی تھی کہ اچانک غلط سمت سے آرہے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ٹکر میں ٹرک کے تیل ٹینک میں دھماکہ ہوگیا۔بس سے مکمل طور سے جلی ہوئی نو لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔جبکہ ٹرک سے ایک لاش ملی ہے ۔ زخمیوں میں 13 کی حالت نازک ہے ۔زخمیوں میں 10 بچے ہیں۔اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس خوفناک حادثے پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہا کیا ہے ۔وزیراعلی نے متأثرین کے اہل خانہ کے لئے دو۔دو لاکھ روپئے اور زخمیوں کے لئے 50۔50 ہزار روپئے مالی مدد کے طور پر دینے کا اعلان کیا ہے ۔وزیر اعلی کی ہدایت پر رات میں ہی آبکاری وزیر رام نریش اگنہوتری جائے حادثہ پر موجود تھے ۔انہوں نے واقعہ کی اعلی سطحی انکوائری کا اعلان کیا ہے ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی قنوج میں پیش آئے خوفناک حادثے پر اپنے رنج و غم کا اظہار کیا ہے انہوں نے ایک ٹوئٹ میں لکھا‘‘اترپردیش کے قنوج میں ہوئے خوفناک سڑک حادثے کے بارے میں جان کر کافی دکھ پہنچا ہے ۔اس حادثے میں کئی افراد کو اپنی جان گنوانی پڑی ہے ۔میں مہلوکین کے اہل خانہ کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ساتھ ہی زخمیوں کے جلد صحت مند ہونے کی آرزو کرتا ہوں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اتر پردیش میں قنوج کے چھبرامؤ تھانہ علاقے میں گھنے دھند کے سبب پیش آئے زبردست سڑک حادثے پرہفتے کے روز رنج کا اظہار کیا اور مہلوکین کے اہل خانہ کے تئیں گہری تعزیت کی۔مسٹر مودی نے غم کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ‘‘اتر پردیش کے قنوج میں ہوئے زبردست سڑک حادثہ کے بارے میں جان کر انتہائی دکھ پہنچا ہے ۔ اس حادثے میں بہت سے لوگوں کو اپنی جان گنوانی پڑی ہے ۔ میں مہلوکین کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، ساتھ ہی زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں’’۔واضح رہے کہ اتر پردیش کے قنوج میں جمعہ کی شام ٹرک اور پرائیویٹ بس کی ٹکر کے بعد آگ لگنے سے 30 سے زائد مسافر شدید طور پر جھلس گئے جن میں سے 20 افراد کی موت ہو گئی تھی۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں کے تئیں تعزیت کی ہے ۔ انہوں نے مرنے والوں کے اہل خانہ کو دو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50، 50 ہزار روپے کی مدد کا اعلان کیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ علاقے کے گاؤں گلوئي کے قریب دیر شام قریب آٹھ بجے یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب فرخ آباد سے جے پور جا رہی ایک پرائیویٹ سلیپر بس اور ٹرک کی آمنے سامنے کی ٹکر ہو گئی۔ ٹکر کے بعد ٹرک میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے بس بھی اس کی زد میں آ گئی۔عینی شاہدین کے مطابق بس میں سوار کئی مسافروں نے کود کر اپنی جان بچائی جبکہ کئی آگ میں پھنس گئے ۔ بس گرسھائے گنج کے ایک پرائیویٹ ٹریول کمپنی کی بتائی جا رہی ہے جو جے پور کی جانب گامزن تھی۔ راستے میں چھبرامؤ سے بھی بہت سواریاں بس میں سوار ہوئی تھی۔ گرسھائے گنج سے بس 26 کلومیٹر ہی چلی تھی کہ چھبرامؤ سے پانچ کلومیٹر آگے جی ٹی روڈ پر دھند کی وجہ سے سامنے سے آ رہے ٹرک سے اس کی ٹکرا گئی۔فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ اگرچہ بس اور ٹرک پوری طرح جل چکے تھے ۔ حادثے کی وجہ سے جی ٹی روڈ پر لمبا جام لگ گیا جو دیر رات تک جاری تھا۔کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی نے اترپردیش میں ضلع قنوج کے چھرامؤ تھانہ علاقے میں ہوئے سڑک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ہلاک شدگان کے گھروالوں کے تئیں اظہار تعزیت کیا ہے ۔مسٹرگاندھی نے ہفتے کو ایک ٹویٹ کیا،‘‘قنوج میں سڑک حادثے میں بس اور ٹرک کی ٹکر میں لگی شدید آگ سے 20 لوگوں کی موت اور متعدد لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر سے افسردہ ہوں۔ہلاک شدگان کے گھروالوں کے تئیں میں اپنی گہری تعزیت ظاہر کرتا ہوں اور زخمیوں کے جلد صحت مند ہونے کی دعا کرتا ہوں۔’’قنوج میں جمعہ کی شام ٹرک اور ایک پرائیویٹ بس کی ٹکر کے بعد لگی آگ سے 30 سے زیادہ مسافر جھلس گئے جن میں 20لوگوں کی موت ہوگئی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا