کشمیر میں بھاری برف باری کی پیش گوئی

0
0

زمستانی ہواؤں کی تیزی مزید تیز
یواین آئی

سرینگر ؍؍وادی کشمیر میں برف باری کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہونے کے باعث جہاں ایک طرف زمستانی ہواؤں میں شمشیر کی تیزی جاری ہے وہیں ہفتے کی صبح شہرہ آفاق جھیل ڈل سمیت وادی کے شہر دیہات کے آبی ذخائر کو ایک بار پھر منجمد پایا گیا۔ادھر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں 12 اور13 جنوری کو بھاری برف باری متوقع ہے جبکہ 14 سے 17 جنوری تک کہیں کہیں برف وباراں کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ شب کے درجہ حرارت سے منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔وادی میں جاری شہنشاہ زمستان چلہ کلان کے دوسرے ہالف کے دوسرے دن اگرچہ موسم دن بھر خشک مگر ابر آلود رہا لیکن زمستانی ہواؤں میں شمشیر کی تیزی قدرے زیادہ ہی تھی جس کے باعث لوگ رات کے ساتھ ساتھ دن بھر بھی شدید سردی سے ٹھٹھرتے رہے اورجھیل ڈل سمیت شہر ودیہات کے ندی نالے بھی ایک بار پھر منجمد ہوئے تھے۔ یو این آئی کے نمائندے، جس نے صبح کے وقت جھیل ڈل کا دورہ کیا، نے کہا کہ ودی میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے مزید نیچے درج ہونے کے باعث جھیل ڈل منجمد ہوا تھا اور اس کے ملحقہ دیگر آبی ذخائر بھی جم گئے تھے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ گھروں میں نصب نل اور پانی کی ٹینکیوں میں بھی صبح کے وقت پانی جم گیا تھا اور بعض علاقوں میں لوگوں کو پانی کی سپلائی پائیپوں پر گرم پانی ڈالتے ہوئے دیکھا گیا۔ایک شہری نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ ہفتے کی صبح وضو کرنے کے لئے بھی پانی میسر نہیں تھا کیونکہ گھر میں نصب نل جم گئے تھے۔وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 12.6 ڈگری سینٹی اور منفی 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔لداخ کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 18.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 29.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔وادی کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ اور کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 7.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 7.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا