واشنگٹن، 11 جنوری (اسپوتنك) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے کمانڈر قاسم سلیمانی مغربی ایشیا میں امریکہ کے چار سفارت خانوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا دیگر سفارت خانوں پر بڑے پیمانے پر حملوں کی منصوبہ بندی تھی؟ اس پر مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ ’’میں نے یہ واضح طور پر کہہ سکتا ہوں کہ چار سفارت خانوں پر حملے کی منصوبہ بندی تیار کی گئی تھی‘‘۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ بغداد میں واقع سفارت خانہ ان میں ایک تھا۔ ٹرمپ انتظامیہ کے حکام نے کہا کہ خفیہ رپورٹ کے مطابق سلیمانی مغربی ایشیا میں امریکی سفارتی اور فوج کے جوانوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ اس لئے امریکہ نے اس کے خلاف یہ کارروائی کی۔
واضح رہے کہ امریکہ نے گزشتہ ہفتے عراق کے بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب راکٹ سے حملہ کرکے قاسم سلیمانی کو ہلاک کردیا تھا۔ سلیمانی کی موت کے بعد مغربی ایشیا میں کشیدگی اضافہ ہو گیا تھا اور ایران نے بھی گذشتہ بدھ کو عراق واقع امریکہ کی دو ائیر بیس پر میزائل سے حملہ کیا گیا تھا۔
ایران کے میزائل حملے کے بعد امریکہ نے اس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔