عمان کے سلطان قابوس بن سعید کا انتقال

0
0

دوحہ، 11 جنوری (یو این آئی) عمان کے سلطان قابوس بن سعید السعید کا جمعہ کی رات انتقال ہو گیا۔ وہ 79 سال کے تھے۔
وہ 1970 سے مسلسل اس عہدے پر برقرار تھے۔ سلطان کے دفتر نے کہا کہ ان کا طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔ ان کے انتقال پر رائل کورٹ کے دیوان نے مرحوم کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا۔
تعزیتی پیغام میں کہا گیا کہ ’’14 ویں جمادى الاول سلطان قابوس بن سعید کا جمعہ کی شب انتقال ہو گیا۔ گزشتہ 50 برسوں میں ایک وسیع نشاۃ ثانیہ کے قیام کے بعد سے انہوں نے 23 جولائی 1970 کو اقتدار سنبھالا تھا۔ اس نشاۃ ثانیہ کے نتیجے میں ایک متوازن خارجہ پالیسی عمل میں آئی جسے پوری دنیا نے احترام کے ساتھ سراہا‘‘۔
رائل کورٹ کے دیوان نے سلطان سعید کی موت پر تین دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا