اب قطار میں نہیں گھرمیں ہی کیجئے انتظار!

0
0

مان حکومت کاخوشآئندفرمان،پنجاب میں راشن کی ہوم ڈیلیوری ہوگی
یواین آئی

چنڈی گڑھ؍؍ پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے آج ریاست میں راشن کی ‘ہوم ڈیلیوری شروع کرنے کا اعلان کیا۔ایک ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ گندم، آٹا یا دال پیک کرکے لوگوں کے گھروں تک پہنچائی جائے گی اور انہیں راشن کی دکانوں کے باہر لمبی قطاروں سے نجات دلائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں جب عوام کو ہر چیز ان کی دہلیز پر پہنچائی جا سکتی ہے اور ایسا انتظام بھی کیا جا سکتا ہے کہ راشن کی ترسیل سے پہلے یہ دیکھا جائے کہ وہ گھر پر موجود ہیں یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے نفاذ کے طریقہ کار کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ یہ اسکیم دہلی کی اروند کیجریوال حکومت لائی تھی، لیکن مرکز نے اسے روک دیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا