پاکستانی روپے کی قدر میں تاریخی انحطاط

0
0

یواین آئی

اسلام آباد؍؍پاکستان میں جاری سیاسی اتھل پتھل کے درمیان جمعرات کو پاکستانی روپے میں شدید انحطاط آیا جس کے بعد ایک امریکی ڈالر کی قیمت 184.03 پاکستانی روپے کے برابر ہوگئی۔ تاریخ میں پہلی بار پاکستانی کرنسی ڈالر کے مقابلے 183 کا ہندسہ عبور کر گئی۔سنہ 2018 میں اقتدار میں آنے والے وزیراعظم عمران خان کے خلاف نیشنل اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لائی گئی ہے جس پر ووٹنگ 3 اپریل کو ہونی ہے تاہم عمران حکومت کے اہم اتحادی پہلے ہی اپوزیشن میں شامل ہو چکے ہیں۔ ملک میں آسمان چھوتی مہنگائی کے لییعمران حکومت کی معاشی پالیسیوں کوذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔ جیو ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق یکم جولائی 2021 کو مالی سال کے آغاز سے کرنسی میں 25 روپے (یا 16.46 فیصد) سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی ہے۔ مارچ کے مہینے میں بھی امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں 3.38 فیصد کمی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 11 ماہ سے اس میں کمی کا رجحان ہے۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کرنسی ڈیلرز نے کہا ہے کہ سیاسی غیر یقینی صورتحال نے مجموعی طور پر معیشت کے لیے منفی جذبات پیدا کیے ہیں۔ڈیلرز نے کہا ،’ درآمدی ادائیگیوں کی وجہ سے ڈالر کی مانگ بڑھ رہی ہے اور عالمی بازار میں توانائی اور اشیاء کی قیمتوں کے سبب ملک درآمدات پر زیادہ خرچ کر رہا ہے۔ تجزیہ کار نے پیش گوئی کی ہے کہ مالی سال 2021-22 کے اختتام تک امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر کم رہے گی’۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا