حالیہ دنوں ایک فلم کشمیری پنڈتوں کے نام سے بنی ہے اس فلم کے سبب کافی گہما گہمی کا ماحول ہے

0
0

لیفٹیننٹ گورنر کو ایسے کاموں پر قدغن لگانا چاہیے جسے ماحول میں خرابی پیدا ہو:مولانا سخی خان راٹھور
سرفرازقادری
مینڈھر؍؍مولانا سخی خان راٹھور جنرل سیکریٹری آل انڈیا تنظیم علماء اسلام نے اپنے ایک پریس بیان میں کہاکہ ہمارے ملک ہندوستان میں بد امنی و بے چینی کا ماحول بنا ہوا ہے ۔پوری عوام پریشانی کے ماحول میں ڈوبی ہوئی ہے۔ راٹھور نے کہا کہ حالیہ دنوں ایک فلم کشمیری پنڈتوں کے نام سے بنی ہے اس فلم کے سبب کافی گہما گہمی کا ماحول بنا ہوا ہیکیوں کہ دین اسلام نے فلم کو حرام قرار دیا ہے حرام کام قوم مسلم کے لیے کسی سورت میں درست نہیں ہے اور دوسری وجہ یہ ہے کہ ایسی حرکتوں سیبد امنی اور بد اخلاقی کو بڑھاوا ملتا ہیانیس سو سینتالیس کی بات کی جائے تو تب سے لیکر اب تک جو جس کے ساتھ ہوا اس کے سبب تمام لوگ برابر دبے ہوئے ہیں اور کسی بھی مخالف شخص نے انہیں مسلم و غیر مسلم کی پہچان کیے بغیر انہیں نشانہ بنایاہے اس طریقے کی فلمیں بناکر کے خرافات و بد امنی بے چینی اور اتحاد کو پاش پاش کرنے جو ناکام کوششیں ہیں میں ان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر جموں وکشمیر منوج سنہا سے اپیل کرتا ہوں کہ ایسے کسی بھی معاملے کو پنپنے سے روک لگائیں جن سے ہمارے ملک کا اتحاد و سکون چور چور ہو کہاکہ کشمیر کی یہ تاریخ آج تک رہی ہیکہ یہاں ہندو مسلم سکھ عسائی بلکہ ہر مسالک و مذاہب میں بھائی چارا قائم و دائم رہا ہیتاریخ گواہ ہے کہ آج تک یہاں مذاہب کے درمیان کسی قسم کی کوئی لڑائی نہیں ہوئی چند عناصر پسند لوگ جوکہ بدمعاشی کرتے ہیں اور ماحول میں بد امنی و بے چینی پھیلانے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں لیکن کوئی بھی پڑھا لکھا شخص ان پہ دھیان نہ دے انہوں نے کہاکہ ایسا کوئی بھی عمل جس سے بد امنی و بیچینی کو فروع ملے یہ قانوناً بھی جرم ہے اور مذاہب کے لحاظ سے بھی جرم ہے ایسے لوگ جو خرافات پھیلاکر بد امنی و بیچینی کو فروع دیں ایسے لوگوں پر لگام لگائی جائے تاکہ یہاں جو امن و بھائی چارا قائم و دائم ہے یہ اسی طرح رہ سکے۔ راٹھور نے پڑھے لکھے لوگوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہاکہ ایسی کوششوں کو ناکام بنایا جائے اور خاص کر مسلم طبقہ اس کام سے کلی طور پر بچے تاکہ جب اس دنیا سے جائے تو اللہ و رسول کو اپنا چہرہ دیکھانے کے لائق رہ سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا