جموںو کشمیر کے اندر جلد انتخاب ہونے چاہیے :چوہدری ذوالفقار

0
0

اُمیدہے حد بندی کی رپورٹ مکمل ہونے کے پانچ چھ مہینے کے اندر اندر جموں کشمیر میں انتخابات کروائے جائیں گے
شیراز چوہدری
راجوری ؍؍ جموں کشمیر اپنی پارٹی کے نائب صدر واہ سابقہ وزیر چودھری ذوالفقار علی نے راجوری میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کے اندر جلد انتخاب ہونے چاہیے ۔انہوں نے کہا لگتا ہے کہ حد بندی کی رپورٹ مکمل ہونے کے پانچ چھ مہینے کے اندر اندر جموں کشمیر میں انتخابات کروائے جائیں گے ۔انہوں نے کہا اس وقت جموں کشمیر کی عوام پریشان ہے عوام کی اس پریشانی کو چونی ہوئی سرکار ہی دور کر سکتی ہے جموں کشمیر کا پڑھا لکھا نوجوان بے روزگار ہے ۔مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کو ستر ہزار کروڑ کا خصوصی پیکیج دیا جائے گا ہم بھی یہ توقعات رکھتے ہیں کہ یہ خصوصی پیکیج پسماندہ علاقہ جات تک بھی پہنچے تاکہ ان لوگوں کی تعمیر و ترقی بھی ہو ۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے اندر صرف سرکاری ملازمت ہی ایک واحد صنعت ہے جس سے یہاں کے لوگوں کو روزگار ملتا ہے مگر پچھلے چار سالوں سے سرکاری ملازمت کے اوپر بھی تالا لگا ہوا ہے جس سے یہاں کا پڑھا لکھا نوجوان کافی پریشان ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ جموں کشمیر کے اندر خالی پڑی اسامیوں کو برا جائے تاکہ یہاں کے پڑھے لکھے بچوں کو روزگار ملے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا