ایک مکان پسی کی زد میں آکر تباہ تاہم بجلی کی آنکھ مچولی لگاتار جاری
نظارت حسین
کوٹرنک ؍؍ کوٹرنکہ سب ضلع میں جہاں برف باری اور بارش سے عام شہریوں کی زندگی مفلوج ہوگئی ہے وہیں انتظامیہ لوگوں کی مشکلاتوں کا ازالہ کرنے میں ناکام ہوگئی ہے بجلی کی آنکھ مچولی لگاتار جاری ہے جس کی وجہ لوگوں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تاہم متعدد سڑک رابطہ منقطع ہیں عام رہگیروں کو شدید مشکلات آرہی ہے کوٹرنکہ خواص سڑک پر گاڑیوں کا چلنا دشوار ہو گیا ہے بڈہال گلی سے کوٹرنکہ سڑک کے بڑے بڑے کھڈے ہیں جو کبھی بھی کسی شہری کو حادثہ کا شکار بناسکتے ہیں جبکہ بارش میں محمد اکرم ولد شاہ محمد ساکن مڑہوتہ کنتھول کے مکان کو پسی نے زد میں لے کر ڈیمز کردیا ہے سرپنچ محمد اسلم نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ہے کہ ٹیم مقرر کی جائے جو کہ مکان کی حالت دیکھ کر غریب شخص کو معاوضہ دیا جائے ۔