دلشاد احمد
جموں؍؍قومی صدر ایس ٹی مورچہ سمیر اوراون نے ایک بیان جاری کیا کہ چوہدری مشتاق احمد انقلابی جو قومی ایس ٹی مورچہ کے سیکرٹری کے فرائض انجام دے رہے ہیں جنہوں نے ایس ٹی مورچہ کے لئے بے مثال خدمات انجام دیں ہیں ۔ان کی قابلیت کو مدنظر رکھتے ہوئے جموں کشمیر ایس ٹی مورچہ کی قیادت سونپی ہے اور ایس ٹی مورچہ کے انچارج نامزد کیا اور ایس ٹی برادری کی ترقی و خوشحالی کیلئے عملی طور پر خاطر خواہ اقدامات اٹھائے جانے کی اجازت دے دی ہے اس ضمن میں مشتاق انقلابی نے بتایا کہ جموں کشمیر میں گجر بکروال گدی سپی ایس ٹی برادری کو بہت سے مسائل درپیش ہیں جن پر کام کرنا بہت باقی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بالخصوص یوتھ کے مسائل تعلیمی بے روزگاری اور غربت و افلاس اور منشیات کے دلدل میں سے نکالنے کیلئے مجھے زمینی حقائق جاننے اور سمجھنے کی ضرورت ہے اس لئے جب تک میں خود یوتھ کے ساتھ میل بیٹھ کر دیکھ اور جان نہ لوں ممکن نہیں کہ ان مسائل کا حل تلاش کر سکوں اسی لئے ہائی کمان اور ایس ٹی مورچہ کے قومی صدر کا فیصلہ مجھے سر آنکھوں پر ماننا ہے اور میں نے یہ فیصلہ خوشی خوشی تسلیم کیا ہے اور میں اپنی پارٹی اور قیادت کو شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اس کام اور ذمہ داری کے لئے مجھے چْنا ہے میں یقین دلاتا ہوں کہ میں پارٹی کی امیدوں پر کھرا اترنے کی کوشش کروں گا اور جموں کشمیر کے ایس ٹی کاز کے لئے پْر عزم ہو کر فرائض سرانجام دوں گا تا کہ دیرینہ مسائل کا حل بھی تلاش کر کے یوتھ کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکوں۔