شاہ محمد تانترے نے اپنی سرگرمیوں کورفتاردی،کئی علاقوں کاکیادورہ

0
0

الطاف بخاری واحد لیڈر جو جموں و کشمیر کی عوام کی مشکلات کا ازالہ کر سکتا ہے : پارٹی کارکنان
ماجد چوہدری
پونچھ؍؍جموں وکشمیراپنی پارٹی کے ضلع پارٹی صدرپونچھ و سابقہ ممبر اسمبلی پونچھ شاہ محمد تانترے نے علاقہ منڈی کے گائوں اڑائی پنچایت پیراں کا دورہ کیا جہاں پر کثیر تعداد میں کارکنان نے باقی تمام جماعتوں کو الوداع کرکے جموں وکشمیر اپنی پارٹی کا دامن تھاما ، جہاں پر نوجوانوں کا کافی جوش دیکھنے کو ملا۔پارٹی کی ایک پریس ریلیزمیں دعویٰ کیاگیاہے کہ شاہ محمد تانترے کی قیادت میں اپنی پارٹی پونچھ میں مقبول عام ہورہی ہے اور لوگ ذوق درجوق پارٹی کادامن تھام رہے ہیں۔دورہ سمیٹتے ہوئے شاہ محمد تانترے نے کہا کہ ہماری کوشش رہی کے ہم زمینی سطح پر عوام کی بہتری کے لئے کام کرسکیں اور الحمدللہ دو سال میں اللہ کی مدد سے ہم نے پوری کوشش کی کے بغیر مذہب و ملت رنگ نسل ذات پات کے پونچھ کے ہر علاقہ کو اسکا حق پہنچایا جائے۔ تانترے نے کہا آج جس گائوں میں ہم آئے ہیں یہ تحصیل منڈی کا سب سے بڑا گائوں ہے جو تین پنچایتوں پر مشتمل ہے مگر سابقہ حکمرانوں نے یہاں کی عوام کو صرف ووٹ بنک کے طور پر استعمال کیا یہاں صرف 20 فیصدی لوگوں تک سڑک پہنچی تھی جب ہم 2014 میں اقتدار میں آئے الحمدللہ تینوں پنچایتوں تک ہم نے دو سال میں سڑکوں کا جال بچھادیا۔ تانترے نے کہا یہاں کی عوام دینی و دنیاوی تعلیم کے میدان میں اول ہیں مگر یہاں پر کوئی ہائر سکینڈری اسکول نہیں تھا اللہ کی مدد سے ہم نے اڑاہی میں ایک ہائر سکینڈری اسکول منظور کروایا یہ مہربانی یہاں کی عوام کی تھی کہ اسی عوام نے مجھے اپنے ووٹ کی طاقت سے اسمبلی میں بھیجا اور آج میں فخر سے یہ کہہ سکتا ہوں کے مجھے اسی عوام نے اللہ کے مدد سے قوت بخشی تھی کہ میں نے ہر علاقہ میں ترقیاتی دور کا آغاز کیا تھا خاص کرکے اڑائی میں بجلی پانی سڑک کی خستہ حالت تھی ہم نے سب سے پہلے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جس میں ہم کامیاب بھی ہوئے۔تانترے نے کہا جو لوگ سال 2014 میں ہمارے کارواں سے الگ تھے الحمدللہ اب و تمام حضرات ہمارے کارواں میں شامل ہورہے ہیں جسکی کڑی آج اڑائی پیراں میں دیکھنے کو ملی جہاں پر علاقہ کے باعزت حضرات اپنی پارٹی میں شامل ہورہے ہیں جن میں محمد فرید ولد حسن دین ٹھکر،مختار احمد ولد کبیر دین ٹھکر،سجاد احمد ولد سیف الدین ٹھکر،محمد اکرم ولد محمد شفع ٹھکر،شبیر احمد ولد نوردین ٹھکر،شکیل احمد ولد ستر دین ٹھکر ،اعجاز احمد ولد حاکم دین ٹھکر،امتیاز احمد ولد غلام دین ٹھکر،محمد اکرم ولد سیف دین ٹھکر،محمد اکرم ولد حسن دین ٹھکر،محمد صدیق ولد عبداللہ ٹھکر،لیاقت حسین ولد کبیر دین ٹھکر شامل ہیں جنہوں نے آج باقی تمام جماعتوں کو الوداع کرکے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ان تمام حضرات کو شاہ محمد تانترے کی قیادت میں پارٹی کے سینئر لیڈران جن میں حاجی محمد اکبر دایہ ، سینئر لیڈر محمد اعظم راتھر، یوتھ لیڈر نظام تانترے ، یوتھ لیڈر نواز پرے ، یوتھ لیڈر شبیر احمد پروانہ ، سینئر لیڈر فاروق احمد ٹھکر نے مالا ڈال کر جموں کشمیر اپنی پارٹی میں استقبال کیا اسکے علاوہ علاقہ کے سینئر حضرات بھی اس موقع پر موجود تھے جنکی کاوشوں سے یہ پروگرام منعقد ہوا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا