ہندوستان نےسری لنکا کو7وکٹ سے شکست دی، وراٹ کوہلی نے چھکا لگا کردلائی جیت

0
0

دوسرے ٹی -20 میچ میں ٹیم انڈیا نے سری لنکا کو 7 وکٹ سے شکست دی۔ 143 رنوں کے ہدف کا تعاقب کررہی ٹیم انڈیا نے 17.3 اوورمیں تین وکٹ کے نقصان پرہدف حاصل کرلیا۔

ندور: دوسرے ٹی -20 میچ میں ٹیم انڈیا نےسری لنکا کو7 وکٹ سے شکست دی۔ 143 رنوں کےہدف کا تعاقب کررہی ٹیم انڈیا نے 17.3 اوورمیں تین وکٹ کے نقصان پرہدف حاصل کر لیا۔ لوکیش راہل نے45، شکھردھون نے 32 اورشرے یس ایئرنے 34 رنوں کی اننگ کھیلی۔ کپتان وراٹ کوہلی 17 گیندوں میں 30 رن بناکرناٹ آؤٹ رہے۔ وراٹ کوہلی نے چھکا لگا کر میچ ختم کیا۔ اس طرح سے ہندوستان نے 7 وکٹ سے جیت لیا۔

اس سےقبل کپتان وراٹ کوہلی نےٹاس جیت کرسری لنکا کو پہلےبلے بازی کی دعوت دی ہے۔ سری لنکا نے 20 اوورمیں 9 وکٹ پر142 رن بنائے۔ ہندوستان کے لئے شاردل ٹھاکر نےسب سے زیادہ تین وکٹ لئے۔ کلدیپ یادو اورسینی نے 2-2 وکٹ اپنے نام کئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا