مفت کوچنگ پروگرام کا افتتاح کیا
لازوال ڈیسک
گاندربل؍؍ترقیاتی کمشنر گاندربل حشمت علی خان نے آج اے ڈی سی کے ہمراہ گورنمنٹ بائز ہائر سیکنڈری سکول دودرہامہ میں نیٹ ،جے ای ای ،آئی آئی ٹی ،جے کے سی ای ٹی اوردیگر پیشہ ورانہ کورسز کے لئے سپر 50مفت کوچنگ کلاسوں کا افتتاح کیا۔جہاں داخلہ ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے 100طلبأ کی کوچنگ کی جائے گی تاکہ وہ آنے والے نیٹ،اورجے ای ای امتحانات میں شامل ہوسکے۔کوچنگ کلاسوں کا افتتاح کرنے کے موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے یہاں طلبأ کے لئے مختلف سہولیات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔انہوںنے طلبأ کے ساتھ بھی بات چیت کی اوران پر زوردیا کہ وہ محنت ولگن کے ساتھ کام کرکے مقابلہ جاتی امتحانات میں کامیابی حاصل کریں۔