ڈوڈہ میں رقومات اکٹھا کرنا شروع کیں،بھرپورعوامی تعاون سے حوصلہ افزا
نمائندہ لازوال
ڈوڈہ؍؍معروف سماجی انجمن ،،ابابیل،،ڈوڈہ نے آفات سماؤی کا شکار لوگوں کی مدد کے لئے ایک ایمبولنس سروس فراہم کرنے کے لئے اتوار سے ڈوڈہ میں رقومات اکٹھا کرنا شروع کیا ہے ۔ابابیل کے ترجمان نے بتایا کہ پہلے روز ڈوڈہ میں اٹھاون ہزار روپے جمع ہوئے ہیں اور خاص کر بچّوں و خواتین نے ایمبولنس خریدنے کے لئے رقم جمع ہونے والی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیا ہے۔ابابیل کے رضاکاروں نے مخیر حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح لوگوں نے ہم پر اعتماد کیا ہے ہم بھی بھرپور کوشیش کریں گے کہ اِن کے اعتماد پر پورا اترا جائے اور ہم آئیندہ بھی آفات سماؤی سے متاثر لوگوں بیواؤں ،غریبوں مریضوں ،طالبعلموں کی مدّد کرتے رہیں گے۔