وراٹ کے پرستار نے تحفہ میں ہدیہ کی خصوصی پورٹریٹ

0
0

ہندوستھان سماچار

گوہاٹی// بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کو ان کے پرستار نے اتوار کو گوہاٹی میں ایک خاص پورٹریٹ تحفہ کے طور پر دیا۔ پیٹریٹ کو دیکھ کر وراٹ خوش ہو گئے۔قابل ذکر ہے کہ بھارت سری لنکا کے درمیان تین ٹی -20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ گوہاٹی کے ورشاپاڑا کرکٹ اسٹیڈیم میں اتوار کی شام سات بجے سے کھیلا جائے گا۔ دونوں ممالک کی ٹیم گوہاٹی کے ہوٹل ریڈیسن بلیو میں ٹھہری ہوئی ہے۔ وراٹ کے گوہاٹی میں ہونے کی اطلاع ملتے ہی ان کے پرستار راہل نے ہوٹل پہنچ کر پیٹریٹ دینے کی پیشکش کی۔راہل نے بتایا کہ پورٹریٹ کو بنانے میں اسے تین دن تین رات کا وقت لگا ہے۔ اس میں پرانے اور خستہ ہوچکے موبائل فون اور تار کا استعمال ہوا ہے۔ وراٹ کوہلی نے پورٹریٹ لینے کے بعد اس پر دستخط کئے اور راہل سے ہاتھ ملایا۔ ساتھ ہی اس کے روشن مستقبل کی دعا کی۔وراٹ کو اپنے قریب پاکر راہل کی خوشی کا ٹھکانا نہ رہا۔ بی سی سی آئی نے اس وا قعہ کے ویڈیو بنا کر اسے ٹوئٹر پر پوسٹ کیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا