جموں وکشمیر سرکارکے اہلکاروں کیلئے کپسٹی بلڈنگ پروگرام کا دوسرا دِن

0
0

مقررین نے اشیاء کی حصولیابی اور جی ایف آر پر تقریر کی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں وکشمیر سرکارکے اہلکاروں کے لئے منعقدہ کپسٹی بلڈنگ پروگرام کے دوسرے روز آج مقررین نے الیکٹرانک موڈ کے ذریعے اشیاء کی حصولیابی اور جنرل فائنانشل رولز ( جی ایف آر ) کے علاوہ دیگر کئی موضوعات پر تقریریں کیں۔آج جو پیپر پیش کئے گئے اُن میں جی ایف آر مینول پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ۔ اس سے پہلے مقررین نے ’’ مینول فار پروکیورمنٹ آف گُڈس ۔2017‘‘ پر تقریریں کیں۔مقررین نے موضوعات کے تعلق سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ پروگرام کی دوسری نشست میں شرکا اہلکاروں کو ’’ مینول فار ورکس ۔2019‘‘ اور کنسلٹنسی خدمات حاصل کرنے کے لائحہ عمل کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی گئی ۔ اس کے بعد سوالات و جوابات کی نشست میں شرکأ کے استفسارات کے جوابات دئیے گئے۔آج کے دِن جن دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کے علاوہ مقررین نے تقریریں کیں ان میں معیاری اشیاء کی حصولیابی ، خدمات اور سرکاری محکموں کی جانب سے کام انجام دینے کے بارے میں معاملات شامل تھے۔ا س کے علاوہ شرکأ کو کاموں کی ٹینڈرنگ کے تکنیکی پہلوئوں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔اپنی نوعیت کے اس پہلے کپسٹی بلڈنگ پروگرام میں 385اعلیٰ سرکاری افسروں کو مختلف موضوعات کے بارے میں تربیت فراہم کی جارہی ہے ۔ اس پروگرام کا مقصد افسروں کی کپسٹی بلڈنگ میں مزید بہتری لانا ہے۔اس پروگرام کے تحت آنے والے وقت میں بھی جموں وکشمیر سرکار کے ایک ہزار افسروں کو تربیت فراہم کی جائے گی۔قابل ذکر ہے کہ اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات اور انتظامیہ کے عمل میں مزید بہتری لانا ہے۔ اس پروگرام کا انعقاد انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا محکمہ ، مرکزی سرکار کا نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس اور حکومت جموںوکشمیر کا محکمہ خزانہ و امپارڈ مشترکہ طور کر رہا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا