’غربت اوربے روزگاری کاخاتمہ ممکن‘

0
0

ڈی ای ڈی ایس سکیم دُودھ کی پیداوار میں خود کفالت روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں معاون:ڈاکٹر سامون
لازوال ڈیسک

جموں؍؍پشو و بھیڑ پالن ، ماہی پروری کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر حسن اصغر سامون نے آج ڈیری انٹرپرینور شپ ڈیولپمنٹ سکیم ( ڈی ای ڈی ایس) کے تحت تمام اِلتوأ میں پڑے کیسوں کو فی الفور نمٹانے کی ہدایات جاری کیں۔پرنسپل سیکرٹری نے اِن باتوں کا اظہار جموں وکشمیر میں ڈی ای ڈی ایس سکیم کی عمل آوری کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ ایک میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔میٹنگ کے دوران ڈاکٹر سامون نے کہا کہ ڈی ای ڈی ایس سکیم دُودھ اور دُودھ سے بنے اشیاء کی بدولت غربت کے خاتمے ، روزگار مہیا کرنے اور خود کفالت حاصل کرنے میں اہم رول ادا کرسکتی ہے۔انہیں بتایا گیا کہ مرکز نے جموںوکشمیر کو ڈی ای ڈی ایس کے اِلتوأ میں پڑے کیسوں کو نمٹانے کے لئے 15کروڑ روپے کی سبسڈی از سر نو واگزار کئے ہیں۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ موجودہ مالی سال کے دوران 970ڈی ای ڈی ایس یونٹ قائم کئے گئے ہیں اور لگ بھگ 2115 کیس بینکوں کے پاس رقومات کی فراہمی کے لئے اِلتوا ٔ میں پڑے ہیں۔تمام چیف اینمل ہسبنڈری افسران اور لیڈ بینک منیجروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ معیاد بند طریقے پر تمام اِلتوأ میں پڑے کیسوں کو نمٹانے کے اقدامات کریں۔یہا ں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 110ویں ایس ایل ایس بی میٹنگ کے دوران لئے گئے فیصلے کے مطابق ڈاکٹر اصغر حسن سامون کی صدارت میں ایک سب کمیٹی تشکیل دی گئی جو ڈی ای ڈی ایس کیسوں کی منظوری میں سست رفتاری کی وجوہات کا پتہ لگانے اور متعلقہ لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع تلاش کرنے میں صلاح و مشورہ فراہم کرے گی۔ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری جموں وویک شرما، ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری کشمیر پورنیما متل ، ایس ایل ایس بی جے اینڈ کے بینک کے نائب صدر فیاض احمد بٹ ،جے اینڈ کے بینک کے نائب صدر سنیت شرما ، ٹیکنیکل آفیسر اے ایس ایچ ایف ڈاکٹر عارف بشیر ، ایس بی آئی ڈی جی ایم نبارڈ کے نمائندے و دیگر متعلقہ افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا