سپنا چودھری مشکل میں، گروگرام پولیس نے اس معاملہ میں ان کے خلاف کیا کیس درج

0
0

گروگرام۔ کرسمس کی رات ہریانوی ڈانسر سپنا چودھری کی کار کا ایکسیڈنٹ ہو گیا تھا۔ گروگرام پولیس نے سپنا چودھری کو اس کی جانچ میں شامل ہونے کو کہا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ حادثہ میں سپنا چودھری کی کار بھی شامل تھی۔ سپنا چودھری کی ایس یو وی گاڑی نے 25 اور 26 دسمبر کی درمیانی رات کو گروگرام کے ہیرو ہونڈا چوک فلائی اوور کے نیچے ایک منی ٹرک کو غلط طریقے سے اوور ٹیک کیا تھا۔ اس دوران ٹرک نے سپنا کی ایس یو وی کو پیچھے سے ٹکر مار دی تھی۔ اس وقت پولیس یہ پتہ نہیں لگا سکی تھی کہ سپنا چودھری گاڑی میں سوار تھیں یا نہیں۔ ٹرک ڈرائیور کے ذریعہ شکایت درج کرانے کے بعد ایس یو وی گاڑی کے مالک کا پتہ چلا۔ پولیس اس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔

دراصل، ہریانوی ڈانسر سپنا چودھری کی کار کا کرسمس کی رات کو ایکسیڈنٹ ہو گیا تھا۔ حادثہ میں سپنا کی کار بری طرح سے تباہ ہو گئی تھی۔ گروگرام کے سوہنا روڈ پر سپنا کی کار کو ایک تیز رفتار ٹرک نے پیچھے سے ٹکر مار دی تھی۔ بعد میں سپنا نے بتایا تھا کہ جس گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہوا تھا اس دوران وہ اس میں موجود نہیں تھیں۔ حالانکہ وہ گاڑی انہیں کی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا