اولمپکس میں تیراندازوں سے تمغہ کی قوی امید ہے : ملک

0
0

نئی دہلی،  (یو این آئی ) یوتھ اولمپک -2018 میں ہندستان کو پہلا چاندی کا تمغہ دلانے والے آکاش ملک نے امید ظاہر کی ہے کہ 2020 ٹوکیو اولمپکس میں ہندستانی تیر اندازی ٹیم ملک کے لئے تمغہ ضرور لے کر آئی گی۔ملک نے کہا کہ ہندستانی تیر اندازی ٹیم کے لیے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز اولمپکس کی تیاریوں کے لحاظ سے بہت اہم ہے ۔ کھیلو انڈیا گوہاٹی میں 10-22 جنوری تک منعقد کیے جائیں گے ۔
ملک نے کہاکہ مجھے پورا یقین ہے کہ 2020 ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستان کی تیر اندازی ٹیم میڈل لے کر آئی گی۔ ان کھلاڑیوں کا انتخاب سلیکشن ٹرائیلز سے ہوگا جو سال کے آغاز میں ہوں گے ۔ کھیلو انڈیا کا تیسرا ایڈیشن ہمارے لئے ٹرائیلز کی تیاریوں میں کافی مددگار ثابت ہو گا۔حصار کے رہنے والے تیرانداز نے ایشیا کپ اسٹیج -1 کے مرد ٹیم مقابلے میں چاندی اور سال 2018 میں ایشیا کپ کے اسٹیج دو میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ ملک نے کہا کہ ان کا ان کھیلوں میں بہت اچھا تجربہ رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں نے کھیلو انڈیا کے پہلے ورژن میں کانسی جیتا تھا اور یہ نوجوانوں کے لئے بہترین ٹورنامنٹ ہے ۔ کھلاڑیوں کو اس سے بہت اعتماد حاصل ہوتا ہے ۔ یو این آئی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا