کر شناگھا ٹی سیکٹر میں شدید گو لہ با ری

0
0

فو جی چوکیو ں اور رہا ئشی علاقو ں میں داغے گو لے،نوشہرہ میں دھماکہ،4فوجی اہلکارزخمی
ناظم علی خان/کلدیپ چوہدری

مینڈھر/نوشہرہ؍؍ مینڈھر کے کر شنا گاٹی سیکٹر میں پا کستا ن فو ج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر تے ہوئے آدھا درجن کے قریب رہا ئشی علاقو ں میں فو جی چوکیو ں پر گو لے با ری کی ، جس دوران پاکستانی افو اج نے چھو ٹے اور درمیان درجہ کے ہتھیاو ں کے ساتھ ساتھ 120ایم ایم کے ما رٹر شیل رہا ئشی علاقو ں میں داغے، جس کا بھا رتی افو اج نے بھی معقول جو اب دیا ۔ تا ہم گو لہ با ری سے کو ئی بھی جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلا ع نہیں مو صول ہوئی ہے ۔اِدھر نوشہرہ کے کلال میں ایک زورداردھماکے میں4فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طورپر ملٹری اسپتال اودھمپور بذریعہ ہوائی جہاز منتقل کیاگیاہے۔ فو جی تر جما ن جمو ں نے بتا یا کہ پا کستا نی افو اج نے جمعہ کو دن کے12بجلر 15منٹ پر جنگ بند ی معاہد ے کی خلاف ورزی کر تے ہوئے کر شنا گا ٹی سیکٹر میں ما رٹر شیل کی جس کا بھا رتی افو اج نے بھی معقول جو اب دیا ، تا ہم گو لہ با ری سے کوئی بھی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ جبکہ پو لیس زرائع نے بتا یا کہ پاکستا نی افو اج نے فو جی چوکیو ں کو نشانہ بنا نے کی غر ض سے منکو ٹ اور کر شنا گاٹی سیکٹرو ں میں بلا جواز فائرنگ کی جس دوران کئی درجن ما رٹر شیل رہا ئشی علاقو ں میں پڑے تاہم کوئی بھی جا نی اور مالی نقصان کی کو ئی اطلا ع نہیں ملی ہے ۔ انہو ں نے مز ید کہا کہ 2گھنٹو ں تک آر پا ر گو لہ با ری کا تبا دلہ ہوا ۔ گو لہ با ری کی آواز دو ر دور تک سنا ئی دی ، جس کی وجہ سے لو گو ں میں ڈر کا ماحو ل پیدا ہوا گیا ہے۔ دفاعی ذرائع نے کہا کہ پاک فوج نے شہری آبادی کوبھی نشانہ بناتے ہوئے گولہ باری کی جس کی وجہ سے لوگ خوف و دہشت کے شکار ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر دونوں طرف سے فائرنگ کا سلسلہ ہوا ہے ۔ اس دوران آزاد ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آر پار سماعت شکن دھماکوں کی آوازوں سے لوگ سہم کے رہ گئے جبکہ قریب ایک درجن کے کنبوں نے اپنی رہائشی گھروں کو چھوڑ کر بینکروں میں پناہ لی۔ یاد رہے کہ ہندوپاک سرحدوں پر کشیدگی میںآئے روزاضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور دونوں ممالک کی افواج ایک دوسرے پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگارہی ہے ۔سرحدی کشیدگی کادائرہ ضٗلع پونچھ تک محدودنہیں بلکہ راجوری کے نوشہرہ سیکٹرمیں صورتحال پرتنائو بنی ہوئی ہے۔ جمعہ کو نوشہرہ کے کلال میں ایک زورداردھماکے میں4فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طورپر ملٹری اسپتال اودھمپور بذریعہ ہوائی جہاز منتقل کیاگیاہے۔زخمیوں میں لیفٹیننٹ ساحل، حوالدار پاٹل پرشانت، حوالدار سریش اور سپاہی کے وینوشامل ہیں۔انہیں اودھمپورکے فوجی اسپتال بذریعہ ہیلی کاپٹر منتقل کیاگیاہے جہاں ان کاعلاج ومعالجہ چل رہاہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا