رومیوں فورس کی جانب سے لورن میں مستحق بچوں کوکتابوں کی فراہمی

0
0

عوام نے فوج کے اقدام کی سراہنا کی
ریاض ملک

منڈی ؍؍منڈی تحصیل کے لورن میں رومیوں فورس کی جانب سے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول لورن کے لئے جنرل نالج کی کتابیں مہیاء کی گئی – جن کو ڈاک بنگلو لورن میں وائیز پرنسپل محمد اسلم ملک کے حوالے کیا گیا- اس موقع پر آٹھ جی آرکی جانب سے ڈاک بنگلو لورن میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں رومیوں فورس کے جنرل پی ایس باجوا 6 سیکٹر آر آر کے ڈپٹی کمانڈنٹ وکمانڈنگ آفیسر رومیو فورس بطور خاص شریک رہے ۔ جنرل پی ایس باجوا نے کتابیں مقامی لوگوں سرپنچ کامران بشیر نمبرادر جمیل احمد سرپنچ حاجی محمد اکرم کی موجودگی میں سکول کے وائیز پرنسپل کے حوالے کیں – اس موقع پر سرپنچ کامران بشیر نے نمائیندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلاک لورن جو کہ ایک پسماندہ علاقع ہے یہاں پر رومیو فورس کی جانب سے وقتاً فوقتاً اس غریب عوام کی امداد ہوئی اور یہاں کی جو غریب عوام ہے وہ اتنی مہنگی کتابیں بازار سے نہیں خرید سکتی اس دوران انہوں نے رومیو فورس کا شکریہ ادا کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا