ے سال میں نجی شعبوں میں کام کرنے والے مرد ملازمین کوملےگاحکومت کا بڑا تحفہ

0
0

حکومت نئے سال میں نجی شعبوں کے مرد ملازمین کو ایک بڑاتحفہ دے سکتی ہے۔سی این بی سی آواز کو ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وزارت لیبرنے پیٹرنٹی رخصت کے معاملے پرایک علیحدہ قومی پالیسی بنانے کی تیاری شروع کردی ہے۔ اس کے مطابق ، ڈپارٹمنٹ پرسنل اینڈ ٹرننگ (ڈی او پی ٹی) کے حکام اور مختلف انڈسٹریز کے نمائندوں کےدرمیان بات چیت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ، آنے والے دنوں میں اس معاملے پرغوروفکرکرکے اس منصوبہ پرکوئی فیصلہ لیاجائیگا اور حکومت کے مختلف انڈسٹریز کے نمائندوں اور ٹریڈ یونینوں کا سہ فریقی اجلاس ہوگا۔ اس کے منصوبہ کوقطعیت دی جائیگی

ہم آپ کو بتادیں کہ اس وقت ملک میں پیٹرنٹی رخصت کےلئے کوئی قومی پالیسی نہیں ہے۔ اس وقت مرکزی ملازمین کو 15 دن کی پٹیرینٹی رخصت دینے کا لزوم ہے۔ انہی خطوط پر ، کچھ نجی کمپنیاں اپنے ملازمین کو 15 دن کی چھٹی مع تنخواہ دیتی ہے۔تاہم،نجی سیکٹر کی کچھ کمپنیاں چھٹیوں کے ایام میں کمی کردیتی ہے۔لیکن یہ بھی ایک تلخ حقیقت ہے کہ نجی سیکٹر کی بیشترکمپنیاں اپنے مرد ملازمین کو یہ فوائد نہیں دے رہی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا