جموں کے ائمہ کا ایک وفد فاروق خان سے ملاقی

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں خطے کی متعدد مساجد کے ائمہ حضرات کا ایک وفد آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان سے ملاقی ہوا اور اُنہیں مطالبات پر مبنی ایک میمورنڈم پیش کیا ۔ تنظیم ائمہ مساجد جموں کے بینر تلے وفد نے اُن کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے ، مساجد کے نزدیک رہائشی کوارٹر دستیاب کرانے اور اُن کے پیشے سے جُڑے دیگر معاملات کو اُجاگر کیا ۔ اِس موقعہ پر فاروق خان نے وفد کے مسائل غور سے سُنے اور یقین دِلایا کہ ان کے تمام جائزمطالبات پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا