منڈی کی عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ کب ہوگا ؟

0
0

گورنر راج بھی اور لیفٹینٹ گورنر راج بھی براینام – عبدالاحد بھٹ
ریاض ملک

منڈی ؍؍ضلع پونچھ میں اس قبل تین ڈگری کالج پونچھ سرنکوٹ اور مہنڈر تھی اور منڈی کو گزشتہ سال گورنر انتظامیہ کی جانب سے ڈگری کالج کھولنے کو مکمل طور منظوری ملی جس سے عوام کی ایک دیرینہ مانگ پوری ہوتی نظر آئی لیکن اس کی عمارت نہ ہونے کی وجہ سے اب زیر تعلیم طلباء کو سخت پریشانیوں سے دوچار ہوناپڑ رہاہے- کئی لوگوں نے کہا کہ کئی سالوں سے عوام کی مانگ تھی کہ ڈگری کالج منڈی اور بائی پاس پل کی تعمیر کی جاے تاکہ یہاں کی عوام اور طلباء کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔ انتظامیہ نے عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوے منڈی تحصیل کو ڈگری کالج کی منظوری دی تھی- لیکن ابھی تک عمارت نہ ہونیکی وجہ سے کالج میں زیر تعلیم طلبہ کو سخت پریشانیوں سے دوچار ہوناپڑ رہاہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے سیول سوسائیٹی منڈی کے آرگنائیزر عبدالاحد بھٹ نے نمائیندہ لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ منڈی کو ڈگری کالج دیناانتظامیہ کا اچھاقدم تھا لیکن ایک سال گزرجانے کے بعد بھی ڈگری کالج کا کام نہیں لگ پایاہے اور ابھی تک کوئی کسی جگہ کا تعین بھی مکمل طور انتظامیہ نہیں کرپائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں چنڈک تا لورن اور ساوجیاں قریب 40 پنچائیتوں کی غریب عوام کے بچوں کو اس ڈگری کالج کے کھلنے سے فائیدہ ہواہے- ا س سے قبل یہاں کے غریب لوگ اپنے بچوں کو پونچھ بھیج کر تعلیم نہیں دلواسکتے تھے – لیکن ڈگری کالج کی فراہمی سے یہ امید لگتی ہے کہ اب ان کے غریبوں کو تعلیم حاصل کرنے کا موقع نصیب ہوگا لیکن عمارت نہ ہونے کی وجہ سے طلباء کو مشکلات کا سامناکرناپڑ رہاہے- جبکہ گزشتہ سال سے ڈگری کالج کے لئے جگہ کی تلاش جاری ہے- اب تک انتظامیہ صیح طور جگہ کا تعین نہیں کرپائی ہے- تاکہ ڈگری کالج کی عمارت کا تعمیری کام لگایاجاسکے – انہوں نے کہاکہ منڈی بائی پاس پْل کی تعمیر گزشتہ ایک سال سے جاری تھی لیکن کئی ماہ سے اس کی تعمیر کا کام بند کردیاگیاہے- جس سے آئے روز بازار میں جام کا سلسلہ بدستور جاری ہے-انہوں نے ڈگری کالج کی عمارت اور بائی پاس پْل کی تعمیر جلد از جلد مکمل کرنے کی مانگ کرتے ہوے لفٹینٹ گورنر سے گزارش کی ہے کہ وہ منڈی عوام کے اس دیرنہ مانگ کو پوراکرنے کے لئے اقدام اٹھائیں -تاکہ عوام اور طلباء کو مزید مشکلات کا سامنانہ کرناپڑے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا