عیدگاہ راجوری میں تحریک علمائے اہلسنت کا اجلاس

0
0

علمائے کرام کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا، سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ اور مرکزی حکومت کی پالیسیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی
عمرارشدملک

راجوری: تحریک علمائے اہلسنت راجوری کا ماہانہ اجلاس عید گاہ راجوری میں صدر تنظیم مولانا محمد حنیف منعقد۔ اجلاس میں ضلع راجوری کے مختلف علاقوں سے علمائے کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر علمائے کرام کے مسائل پر تبادلہ خ?ال کیا گیا۔ وہیں اس موقع پر تنظیم کے صدر مولانا محمد حنیف رضا نے کہا کہ جس طرح اوقاف کے ملازمین کا مشاھرہ بڑھایا گیا اسطرح علمائے کرام کا بھی مشاھرہ بڑھایا جائے کیونکہ جو مشاھرہ اس وقت مل رہا ہے وہ ناکافی ہے جس سے گھریلوں ضروریات پوری نہیں ہوسکتی اس لئے جموں کشمیر حکومت ہمارے اس مسئلے پر غور کریں۔ اس دوران جموں کشمیر کے موجودہ حالات پر بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ 5 ماہ سے کشمیر کے سیاسی اور مذہبی لیڈر قیدوبند ہیں انہیں فوری رہا کیا جائے اور ہماری ریاست کی حیثیت کو پھر سے بحال کیا جائے۔ مولانا حنیف نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے بار بار مختلف قسم کے مسلم مخالف بلوں کو منظوری دی جارہی ہے جو کہ قابلِ مذمت اور افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر مذہب کی عزت و احترام کرتے ہیں لیکن پھر بھی ہمارے ساتھ بدسلوکی کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وطن میں امن اور بھائی چارہ چاہتے ہیں اور حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ بہتر رول ادا کرے۔ اس موقع پر تنظیم کے جنرل سیکرٹری مولانا مروت حسین، حفظ عبدالقیوم، مولانا حسین شاہ، مولانا عبدالرزاق، حفظ محمد صدیق اور دیگر علمائے کرام نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا