ہفتہ بیٹی بچائو،بیٹی پڑھائو

0
0

ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے ٹنگمرگ میں سمینارکی صدارت کی
بارہمولہ؍؍ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو نے آج ٹنگمرگ میں بیٹی بچائو،بیٹی پڑھائو ہفتہ کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔اس موقعہ پر مقررین نے بچیوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم اور بہتر نگہداشت کے لئے ہر ممکن اقدامات کی ضرورت ہے۔اس دوران شرکأ کو بچیوں کی اہمیت کے بارے میں روشناس کرانے کے لئے کئی تمدنی اورثقافتی پروگراموں کاانعقاد کیا گیا۔اس دوران ترقیاتی کمشنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو کی مؤثر عمل آوری ہمیشہ اُن کی ترجیحات میں شامل رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ ضلع انتظامیہ کی طرف سے لڑکیوں کو تعلیمی نور سے منور کرنے اورانہیں بااختیار بنانے کے لئے کئی طرح کے اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ وہ کسی بھی پہلو سے لڑکوں سے پیچھے نہ رہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا