سیکرٹریوں کی 34ویں کمیٹی میٹنگ منعقد

0
0

چیف سیکرٹری نے اِنتظامی سیکرٹریوں کی عوامی بہبود سے متعلق اقدامات کو سراہا
جموں؍؍چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے آج سیکرٹریوں کی 34ویں کمیٹی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے اِنتظامی سیکرٹریوں کی اُن کوششوں کو سراہا جو انہوں نے عوامی بہبود سے متعلق عمل میں لائے۔اُنہوں نے انتظامی سیکرٹریوں سے کہا کہ جموںوکشمیر میں کلہم ترقی میں سرعت لانے اور اعلیٰ طریقوں سے عوامی خدمات انجام دینے میں آپ لوگوں نے اپنی تمام ممکنہ کوششیں انجام دیں۔سال 2019ء کے دوران حکومت کی طرف سے چند اہم فیصلوں کا ذکر کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے جے کے آئی ڈی ایف سی کو قائم کرتے ہوئے تمام اِلتوأ میں پڑے پروجیکٹوں کی تکمیل اور خصوصی بیک ٹو وِلیج پروگرام جن کی بدولت بنیادی سطح پر رہنے والے لوگوں کے مسائل حل کرنے کا عمل یقینی بنایا گیا کی تفاصیل پیش کیں۔چیف سیکرٹری نے اِنتظامی سیکرٹریوں پر زو ردیا کہ آئندہ سال 2020ء کے دوران بھی اپنی تمام تر کوششیں اور خدمات تن دہی اور لگن سے انجام دیں۔اُنہوں نے کہا کہ سال 2020ء میں یہاں جے اینڈ کے گلوبل انوسٹرس سمٹ 2020 منعقد ہونے و دیگر اہم اقدامات اور ترقیاتی پروجیکٹوں کی عمل آوری کے لئے باقاعدہ پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جن کی بدولت جموںوکشمیر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامز ن ہوگی ۔چیف سیکرٹری نے تمام لوگوں کو سال 2020ء کی آمد پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا