سرینگر؍جموں وکشمیر حج کمیٹی حج۔2020ء کے اُن عازمین کو جنہوں نے ابھی تک کور نمبر حاصل نہیں کئے ہیں اِطلاع دیتے ہیں کہ وہ 3 ؍ جنوری 2020ء سہ پہر 4بجے سے پہلے پہلے متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنروں کے دفاتر سے یہ کور نمبر حاصل کریں تاہم ضلع سری نگر کے عازمین یہ کور نمبر حج ہاوس بمنہ سے حاصل کرسکتے ہیں۔عازمین کسی بھی جانکاری کے لئے حج کمیٹی کے ساتھ ٹیلی فون نمبرات 0194-2495365اور 0194-2495367پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔