ممتازکرکٹرعمراکمل نے کہا ہے کہ میری ہمیشہ سے کوشش ہوتی ہے کہ عمدہ سے عمدہ کارکردگی دکھاؤں، میرا کام پرفارم کرنا ہے۔
منتخب کرنا سلیکٹرزکاکام ہے، قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں سینٹرل پنجاب کی جانب سے کھیلتے ہوئے ناردرن کے خلاف ڈبل سنچری اسکورکرنے والے عمراکمل نے کہاکہ میں مسلسل محنت کررہا ہوں، امید ہے ٹیسٹ میں دوبارہ جگہ بنانے میں کامیاب ہوجاؤں گا،ایک سوال پرانھوں نے کہا کہ نیا ڈومیسٹک سسٹم بہتر ہے اوراچھی کرکٹ دیکھنے میں آرہی ہے۔
امید ہے مزید کھلاڑیوں کو مواقع میسرآئیں گے،انھوں نے کہا کہ ایک گیند پرکیریئرکا فیصلہ نہیں ہونا چاہیے، اگرموقع ملا توپرفارم کرسکتا ہوں، دوسری جانب ناردرن کے حماد اعظم نے کہا ہے کہ قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں سینٹرل پنجاب کی سبقت بہت زیادہ ہے۔
تاہم کوشش ہوگی کہ سبقت کوجلدی ختم کریں، تیسرے روز کے کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ میچ میں واپس آئیں، ٹورنامنٹ میں اچھا کھیلے لیکن فائنل میں اس اندازمیں کھیل نہیں پائے۔