بی جے پی رکن پارلیمان نے یوگی حکومت پر اٹھائے سوال

0
0

لکھنؤ؍؍موہن لال گنج(لکھنؤ) پارلیمانی حلقے سے رکن پارلیمان و بی جے پی ایس سی مورچہ کے ریاستی صدر کوشل کشور نے لکھنؤ میں نظم ونسق کو حوالے سے یوگی حکومت کے طرز عمل پر سوالیہ نشان لگائے ہیں۔بی جے پی رکن پارلیمان نے اتوار کی رات کئے گئے اپنے ٹوئٹ میں الزام لگایا کہ پولیس کے منفی رویہ کی وجہ سے لکھنؤ میں جرائم بے لگام ہوچکے ہیں۔ قتل اور لوٹ کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔اپنے اس ٹوئٹ کو انہوں نے ڈی جی پی یوپی،یوپی پولیس،اور لکھنؤ پولیس کو ٹیگ کیا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب کوشل کشور نے پولیس پر نشانہ سادھا ہو اس سے پہلے بھی انہوں نے ستمبر ماہ میں پولیس کے طرزعمل پر سوال اٹھائے تھے ۔ بی جے پی لیڈر کا یہ غصہ اس واقعہ کے بعد پھوٹا ہے جس میں دس روپئے کے تنازع کے ضمن میں ایک مچھلی کاروباری کا قتل کردیا گیا تھا۔ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی راجدھانی میں سیکورٹی پر سوال اٹھتے رہے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا