جموں؍؍جموں فروٹ ایسو سی ایشن اور جموں اینڈ کشمیر کمسٹس اینڈ ڈرگسٹس ایسو سی ایشن کے ایک مشترکہ وفد نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو کے ساتھ ملاقات کی۔چیمبر آف ٹریڈرس فیڈریشن کے صدر نیرج آنند کی سربراہی والی وفد نے لیفٹیننٹ گورنر کو اَپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ جے اینڈ کے کمسٹس اینڈ ڈرگسٹس ایسو سی ایشن کے اَرکان نے تجارتی لائسنسز اور فارما اَسناد کو ریوینو کرنے سے متعلق مطالبات ایل جی کے سامنے رکھے جبکہ جموں فروٹ ایسو سی ایشن نروال نے لیز ڈیڈز کو ریوینو کرنے اور اُنہیں مفت مالکانہ حقوق میں تبدیل کرنے کے معاملات کو اُجاگر کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفود کے اَرکان کو یقین دِلایا کہ اُن کے جائز مطالبات پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔