جے اینڈ کے بینک کی جانب سے سال 2020 کیلنڈر کی رسم رونمائی

0
0

نئے سال کے کیلنڈر میں جموں، کشمیر اور لداخ کے ثقافتی ورثوں کی عکاسی ہے: چیئرمین
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍جموں و کشمیر بینک کی جانب سے آج بینک کے زونل آفس جموں میں کیلنڈر برائے سال 2020 کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔ جے کے بینک نئے سال کے کیلنڈر کے صفحوں پر جموں، کشمیر اور لداخ خطوں کی تاریخ و وراثت کے نادر نمونوں کی نمائش موجود ہے۔ بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈایئریکٹر راجیش کمار چھبر سمیت بینک کے سبھی بورڈ آف ڈایئریکٹرس نے نئے سال کے کلینڈر کی نقاب کشائی مشترکہ طور کی ۔بینک کے بورڈ میں شامل ممبراں میں چیئرمین کے علاوہ تقریب میں شامل تھے ڈاکٹر ارون کمار مہتا (آئی اے ایس)، بپُل پاٹھک (آئی اے ایس)، اے کے مشرا، وکرم گجرال اور سونم وانگچُک۔ تقریب پر بینک کے سبھی بورڈ آف ڈایئریکٹرس کے علاوہ بینک کے ایکزیکٹیو پریزیڈنٹ پی کے تکو، کئی پریزیڈنٹ ، وائس پریزیڈنٹ اور کئی سینئر افسراں موجود تھے۔ اس موقع پر بینک کے چیئرمین نے کہا کہ جے کے بینک کیلنڈر جموں،کشمیر اور لدا خ خطوںکیلئے بہت معنی رکھتا ہے کیونکہ یہ ریاست کی جغرافیہ، کلچر اور ثقافت سے جڑا رہتا ہے۔ چیئرمین نے کہا کہ جے اینڈ کے بینک کیلنڈر نہ صرف مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر اور لداخ خطوں میں موجود سماج کے سبھی طبقوں میں ایک قیمتی تحفے کی حیثیت رکھتا ہے بلکہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی یہ مقبولیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے گاہکوں کے گھروں اویزاں رہتا ہے اوراپنی پہچان لئے ہر سال ایک الگ الگ تھیم کے ساتھ دیواروں کی زینت بنتا ہے۔ آنے والے سال کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ میں دونوں مرکز کے زیر انتظام خطوں جموںو کشمیر اور لداخ کے لوگوں کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں اور میں پر امید ہوں کہ یہ کلینڈر محبت، امن اور کلچر و ثقافت کے تئیں اس خطے کے جذبات کو باقی دنیا کے سامنے پیش کریگا۔ نئے سال کے کلینڈر کا موضوع ہم نے یہاں کے تینوں خطوں کی تاریخ اور ثقافت کو مدِ نظر رکھ کر ترتیب دیا ہے جس میں ہمارا قدیم ورثہ ہمیںاپنے ماضی کی یادوں میں لے جاتا ہے جن سے جموں ، کشمیر اور لداخ کے لوگ اپنی تواریخی یادگاروں کا لطف اٹھائیں گے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا