یواین آئی
نئی دہلی؍کانگریس صدر راہل گاندھی نے ا?ج کہا کہ جھارکھنڈ کی نئی حکومت تمام شہریوں کے مفاد میں اور ریاست کی خوشحالی اور امن کے لئے کام کرے گی مسٹر گاندھی نے رانچی میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے ہیمنت سورین کے وزیر اعلی کی حلف برداری تقریب میں حصہ لینے کے بعد ٹویٹر پر بتایا کہ، "میں نے آج رانچی میں وزیر اعلی ہیمنت سورین کے اور کانگریس کے وزراء کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔ مجھے پورا یقین ہے کہ جھارکھنڈ کی نئی حکومت سبھی شہریوں کے مفادات میں کام کرے گی اور ریاست میں امن و خوشحالی کا دور لے کر آئے گی۔ "