مرکز بین الاقوامی کانفرنس کے لئے ریاستی سطح پر اشتہاری اجلاس کا آغاز

0
0

امت مسلمہ کی ملی ومذہبی مسائل کا تدارک،قومی نمائندگی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے :شیخ ابوبکر احمد
عبدالکریم امجدی
کالی کٹ؍؍جنوبی ہند کالی کٹ کیرالا جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ اپنے ۴۳؍ویں یوم تاسیس پر منعقد ہونے والی مرکز بین الاقوامی کانفرنس کے لئے ریاستی سطح پر اشتہاری اجلاس کا آغاز۳۰؍دسمبرشام ۴ بجے کو کیرل کی راجدھانی تریوندرم پورم سے ہوگا۔ جس میں ملی ومذہبی نمائندگان ،ریاستی وزرائ،عمائدین بھی شریک ہونگے ۔جن میں قابل ذکر اسماء منسٹر آف ٹورزم شری کڑاکاپلی سریندرن ،منسٹر آف پورٹ میوزیم شری راما چندرن کڑانا پلی ،شری کے شری کمارمیئر آف تریوندرم پورم ،شری وی ایس شیوا کمار ایم ایل اے کے ہیں ۔اس سلسلہ میں آج یہاں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے گرانڈ مفتی آف انڈیا جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ابوبکر احمد نے کہاکہ کانفرنس کے لئے پہلے اسٹیٹ لیول ،پھر ضلعی یونٹ کے تحت ریاست بھر ریلی واشتہاری اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا ۔بعدہ آئندہ فروری میں نیشنل ریلی بھی نکالی جائے گی ۔انہوں نے بتایا کہ جامعہ مرکز نے ۴۳؍سالہ قلیل مدت میں جو شہرت وعظمت حاصل کی ہے وہ کسی پر مخفی نہیں ہے ۔ ۲۵؍یتیم بچوں سے اس ادارہ کا آغاز عمل میں آیا تھا ،آج یہاں ۴۲؍ہزار سے زائد طلبہ وطالبات مختلف شعبہ جات میں زیور تعلیم سے آراستہ ہیں ۔حالیہ رپورٹ کے مطابق ملک کے ۲۳؍ریاستوں میں تعلیمی ورفاہی کے سینکڑوں سینٹرس چلائے جارہے ہیں ۔شیخ نے کہاکہ ہر دو سال پر منعقد ہونے والی مرکز کانفرنس عالمی پیمانہ اہم مقام رکھتی ہے ۔جن میں امت مسلمہ کی ملی ومذہبی مسائل کا تدارک ،قومی نمائندگی ،فروغ تعلیم جیسے کئی اہم مقاصد شامل ہیں ۔کانفرنس میں 1459؍فارغین علما کو عالمی مبلغین کے ہاتھوں سند ودستار سے نوازا جائیگا ۔ جو ہندوستان کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا