’یہ حکومت کی سازش ہے ‘

0
0

این آر پی کے ذریعے این آر سی نافذ کرنا چاہتی ہے :کانگریس
یواین آئی

نئی دہلی؍؍کانگریس نے کہا ہے کہ قومی آبادی رجسٹر (این آر پی) میں ملک میں عام رہائشیوں سے جس طرح کے سوال پوچھنے کا التزام کے بارے میں اطلاعات مل رہی ہیں اس سے صاف ہے کہ حکومت کی این آر پی کے ذریعہ قومی شہری رجسٹر (این آر سی) نافذ کرنے کا منصوبہ ہے ۔کانگریس کے ترجمان اجے ماکن نے جمعرات کو یہاں پارٹی کے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ہمیشہ این آرسی کی بات کرتے رہے ہیں ۔ این آر پی کے بارے میں وہ کبھی بھی کوئی بات نہیں کی ۔ وہ صرف این آر سی کی ہی رٹ لگاتے رہے ہیں لیکن گذشتہ ہفتے کے آخر میں اچانک مرکزی کابینہ کے اجلاس میں این آر پی لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ این آر سی ہمیشہ بی جے پی کے ایجنڈے کا حصہ رہا ہے لیکن گزشتہ دس دنوں سے ملک بھر میں جاری احتجاج اور مظاہرہ کے پیش نظر حکومت نے اس کا طریقہ بدل دیا ہے ۔ این آر پی میں عام رہائشیوں سے جس طرح سوال پوچھنے کا التزام ہے اور ان سے جس طرح کی معلومات طلب کی جارہی ہیں اس سے واضح ہے کہ حکومت این آرپی کی اطلاع کا استعمال این آر سی میں کرنا چاہتی ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ این آر پی میں صرف کسی شخص کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکتی ہے لیکن اس سے متعلق سوشل میڈیا پر جو معلومات سامنے آرہی ہیں اس کے مطابق این آر پی میں کے سلسلے میں عام شہری سے جو سوال پوچھے جارہے ہیں اس میں ایک عام شہری سے کئی طرح کی معلومات طلب کی جارہی ہیں ۔مثلاً اپنا مقام پیدائش، اپنے دیگر رشتہ داروں کے بارے میں دینے کے ساتھ ہی ڈرائیونگ لائسنس نمبر ، آدھار نمبر ، ووٹر کارڈ اور موبائل نمبر وغیرہ بتانا ہے جب کہ این آر پی کا جو معیار طے کیا گیا ہے اس میں اس طرح کے سوال پوچھنے کا التزام نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو سوشل میڈیا پر این آر پی کے بارے میں جاری کردہ بلیو پرنٹ کے بارے میں وضاحت کرنا چاہئے لیکن وہ خاموشی اختیار کرتے ہوئے ہے ۔ اس سے واضح ہے کہ اس میں جو اطلاعات طلب کی جارہی ہیں، اصلی پرنٹ میں عام شہری کے لئے این آر پی کے لئے وہی اطلاعات دینی ہوگی ۔ یہ حکومت کی سازش ہے اور اس کی این آر پی کے ذریعہ سے این آر سی لاگو کرنے کی تیاری ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا